پاکستان نیوی،کسٹم اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کرڑوں روپے کی منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،

150

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان نیوی،کسٹم اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پاکستان میری سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق پاکستان نیوی،کسٹم اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سے کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی کے کرتے ہوئے1290 کلو گرام منشیات پکڑلی۔عالمی منڈی میں منشیات کی قیمت کروڑوں روپے ہے۔

پکڑے گئے اسمگلرز ال سید نامی ماہی گیر کشتی میں سوار تھے۔۔منشیات کشتی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔منشیات کو پاکستان کسٹم کے حوالے کردیاگیا۔