دماغی طور پر مفلوج امریکی فوجی ڈیوٹی پر روانہ

389

ایرانی حملے میں زخمی ہونے والے 109 امریکی فوجیوں میں سے 76 فوجی ڈیوٹی پر روانہ ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پینٹاگون نے کہا ہے عراق میں ایرانی میزائل حملے سے 109 فوجیوں کو دماغی چوٹ پہنچی تھی، جن میں 76 فوجی واپس ڈیوٹی پر جاچکے ہیں۔

پینٹاگون نے کہا کہ ایرانی حملے میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کا علاج عراق، کویت، اور جرمنی میں ہوا تھا، حملے میں زیادہ تر فوجیوں کو سر میں چوٹ لگی تھی۔

واضح رہے کہ امریکہ نے 3 جنوری کو بغداد ائیرپورٹ پر ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کردیا تھا جس کے بعد ایران کی جانب سے جوابی کاروائی کرتے ہوئے 8 جنوری کو امریکی فوج کے 2 ہوائی اڈوں کو 13 سے زائد میزائل حملوں سے نشانہ بنایا، ایرانی ٹی وی نے 80 ہلاکتوں کا دعوی کیا جبکہ امریکہ نے ہلاکتوں کی تردید کی تھی۔