کراچی سرکلر ریلوے، آپریشن میں انتظامیہ کو مزاحمت کا سامنا

483

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عدالت عظمیٰ کے حکم پر کراچی سرکلر ریلوے کی زمینوں پر قائم رہائشی مکانات گرانے کا سلسلہ جاری ہے، انتظامیہ کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال گیلانی ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سرکلر ریلوے کے لئے ریلوے کی زمینوں پر قائم رہائشی مکانات گرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔اس موقع پر ریلوے اور کراچی پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے،جبکہ خواتین اہلکار بھی ساتھ ہیں،تاہم انتظامیہ کو آپریشن کے دوران سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، زیر تعمیر عمارت کے گراؤنڈ فلور پر رہائش پذیر ایک خاندان کے افرادانتظامیہ پر مستقیل پتھراؤ کر تارہا ہے،

مظاہرین کا کہنا تھا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرکے جگہ خریدی ہے کسی صورت خالی نہیں کرینگے،ریلوے حکام سے آپریشن کی تفصیل پوچھی گئی تو حقائق نہ بتاسکے، صرف اتنا کہا کہ میرا ابھی تبادلہ ہوا ہے،مکانات گرانے کی کارروائی کے دوران ریلوے اور کراچی پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔