کابل: بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک 15 افراد زخمی

224

افغان دارلحکومت کابل میں خودکش حملے میں 5 افراد ہلاک 15 افراد زخمی ہوگئے۔

افغانستان کے دارلحکومت کابل میں خودکش حملہ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 15 افراد سے زائد زخمی ہوگئے، دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں افغان فوجی بھی شامل ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب افغان سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں مارشل فہیم یونیورسٹی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔