آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے کرائم رپورٹر ایسو سی ایشن کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں کرائم رپوٹر کی اسکیل بڑھا نے کے لیے ورکشاب کے انعقاد کی یقین دہانی کرادی ،

278

کراچی ( ا سٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے کرائم رپورٹر ایسویشن کی جانب سے سی آر اے کے ممبران کے اعزاز میں مقامی ہو ٹل میں دیئے جانیوالے عشائیہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔تقریب میں آمد پرسی آر اے کے جنرل سیکٹریری طحٰہ عبیدی نے تمام مہمانون کاخوش آمدیدم استقبال کیا۔ اورآئی جی سندھ اورایڈیشنل آئی کی کراچی کے سامنے چندسفارشات رکھیں۔

آئی جی سندھ نے سی آر اے کی جانب مختلف موضوعات پرورکشاپس کے انعقادکوخوش آئند اور سیرحاصل قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ میڈیا پولیس کی کارکردگی اور غلطی کی نشاندہی ضرورکرے مگر ساتھ ہی پولیس کے اچھے کاموں کو بھی عوام تک پہنچائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مذید بہتر بنایا جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ صحافت دراصل نام ہے صداقت ودیانت کا، چیلنجزسے نمٹنے کا، مسائل اور مشکلات میں گہرے عوام کا سہارا بننے کا اورسب سے بڑھ کر یہ نام ہے حق کی آواز بننے اورباطل کا جرآت،دلیری بہادری کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کرنیکا۔

پولیس اور میڈیا ساتھ ساتھ ہے۔جرائم کے خلاف میڈیا پولیس کا وہ بازو ہے جو ناصرف ہردم تیار اور مصروف عمل ہے بلکہ مو¿ثر اورکامیاب کاروائی کاانتہائی اہم ذریعہ بھی ہے۔مجھے امید ہے کہ صحافتی برادری ہرقدم جرائم کے خلاف جاری جنگ میں سندھ پولیس سے اپنے بھرپور تعاون کے تسلسل کو جاری رکھ یگی۔عشائیہ میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کوکہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار اس طرح کی تقریب منعقد کی گئی ہے جو خوش آئند ہے پولیس اوررپورٹر کا روزانہ کا ساتھ ہوتا ہے میڈیا کی مدد سے شہر میں کرائم کا خاتمہ کرینگے تقریب میں سی آر اے کی جانب سے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کو اجرک کا تحفہ دیا گیا جبکہ آئی جی سندھ کی جانب سے سی آر اے کی منتخب باڈی کو یادگاری شیلڈ دی گئیں۔