آئی سی سی نے نوبال کا نیا قانون متعارف کروادیا

312

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے فرنٹ فٹ نو بال کیلئے نیا قانون متعارف کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق نوبال چیک کرنے کیلئے بھارت اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کے دوران ٹیکنالوجی کے کیے گئے کامیاب تجربہ کی بنیاد پر آئی سی سی نے رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے والے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پہلی بارفرنٹ فٹ نوبال کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس نئے قانون کے مطابق ٹی وی امپائر ہر گیند کے بعد باؤلر کے پاؤں کی لینڈنگ پوزیشن کو دیکھے گا اور اگر بالر اوور اسٹیپ ہوا تو فیلڈ امپائروں کو آگاہ کرے گا۔

آئی سی سی نے کہا کہ بھارت اور ویسٹ انڈیز میں حالیہ آزمائشوں میں ہر گیند کے لئے ٹی وی آفیشل کو استعمال کرنے کے نتیجے میں 100 فیصد درست جانچ پڑتال کی گئی ہے۔