ایمریٹس نے پاکستانی مسافروں کے لئے فائیو اسٹار ہوٹلوں میں مفت قیام اور 96گھنٹے کا اعزازی ویزہ متعارف کرادیا

1094

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایئرلائن ایمریٹس نے دبئی کے راستے یورپ، امریکا اور افریقہ جانے والے پاکستانی مسافروں کے لئے دبئی میں دو رات فائیو اسٹار ہوٹل میں بالکل مفت قیام اور اور 96 گھنٹے کا اعزازی ویزے کی فراہمی کا آغاز کردیا ہے،

یہ آفر 11 فروری تا 24 فروری 2020 کے عرصے میں اکانومی، بزنس یا فرسٹ کلاس کی تمام نئی بکنگز پر کارآمد ہے اور مسافر اپنی اس بکنگ کے تحت 20 فروری تا 31 مارچ 2020 کے درمیان ایمریٹس سے سفر کرسکتے ہیں۔ اس مہم کے تحت پاکستان سے یورپ کے سفر کے لئے کرایوں کا آغاز استنبول کے 425 امریکی ڈالرز بشمول ٹیکسز سے ہورہا ہے،

اس عرصے کے دوران متحدہ عرب امارات کے امیگریشن قوانین کی منظوری کی شرط کے ساتھ فلائٹ کی بکنگز پر ایمریٹس کی جانب سے پاکستانی مسافر 96 گھنٹے کے اعزازی ویزہ حاصل کرنے کے بھی اہل ہوں گے،

ایمریٹس نے اس حیران کن آفر پیش کرنے کے لئے دبئی کے فائیو اسٹار ہوٹلوں ایڈریس اسکائی ویو اور ایڈریس فاؤنٹین ویوز کے ساتھ ہی ساتھ روو ہوٹلز سے اشتراک کررہا ہے جو روو ہیلتھ کیئر سٹی اور روو سٹی سینٹر جیسے مقامات کی ملکیت رکھتے ہیں،

اس آفر میں اکانومی کلاس کے مسافروں کے لئے بھی روو ہوٹل یا اسکے معیار کے ہوٹل پر دستیابی کی صورت میں دو راتوں کا اعزازی قیام شامل ہے۔ پہلے بزنس کلاس یا مکسڈ کلاس کے مسافر ایڈریس اسکائی ویو، ایڈریس فاؤنٹین ویوز یا اس کے مساوی معیار کے کمرے دستیابی پر قیام کے اہل ہوں گے۔ اس آفر میں ٹیکسز اور ٹورزم درہم فیس کا بھی احاطہ کیا گیا ہے،

ایمریٹس کے وائس پریذیڈنٹ پاکستان محمد سرحان نے کہا ہے کہ ہمارے پاکستانی صارفین کے لئے دبئی میں انکے اسٹاپ اوور کے دوران ایک بہترین آفر ہے۔ جن ہوٹلوں کے ساتھ اشتراک کیا جارہا ہے وہ شاندار مقامات ہیں جن میں سے بعض دبئی کے سب سے دلچسپ مقامات سے رسائی فراہم کرتے ہیں۔ ان میں سے کسی بھی ہوٹل میں قیام ایمریٹس پر آرام دہ پرواز کا بہترین امتزاج ہے،

اس آفر کے دوران دبئی میں منعقد ہونے والے مختلف پروگرامز میں دبئی فوڈ فیسٹول، لارین ہل کے ساتھ دبئی جاز فیسٹول، لیونل رچی اور ون ریپبلک، دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپیئن شپ، ٹیسٹ آف دبئی فیسٹول، دبئی لینکس انٹرنیشنل فیسٹول آف کریٹیوٹی، پیپر ورلڈ مڈل ایسٹ کنونشن، آرٹ دبئی فیئر، برطانوی مزاحیہ اداکار رامیش رانگاناتھن، ڈزنی لیجنڈ لیا سالونگا کی جانب سے کنسرٹ، جپسی کنگز کی جانب سے کنسرٹ اور جیوسپی وردی کا اوپیرا لاٹراویاٹا شامل ہیں،

فرسٹ اور بزنس کلاس کے مسافر ایئرپورٹس سے آمد و رفت کے لئے ایمریٹس کی شوفر سہولت سے بھی فائدہ اٹھاسکیں گے۔ دبئی اسٹاپ اوور سے متعلق مزید معلومات یا فلائٹس کی بکنگ کی لئے اسکی ویب سائٹ (www.emirates.com/pk) وزٹ کریں یا اس نمبر ((021) 111 22 5535)پر رابطہ کریں۔