چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے

488

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چین میں محصور پاکستانیوں کو واپس لانے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کورونا وائرس کے خلاف حکومتی اقدامات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ پاکستان اپنے شہریوں کو چین سے واپس کیوں نہیں لارہا،بنگہ دیش اپنے شہریوں کا نکال سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں نکال سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: چین: کرونا وائرس سے مزید 108 افراد ہلاک

وزارت صحت کے نمائدے نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو الگ الگ کیا جائے گا۔

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ ہم اپنے شہریوں کو کیوں نہیں نکال رہے،آپ اپنے شہریوں کو نکال کر کسی اور جگہ رکھ لیں۔

نمائندے نے کہا کہ ووہان صوبے کو چینی حکومت نے لاک ڈائون کیا ہوا ہے،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ کوئی وضاحت نہیں کہ شہریوں کا نکالا تو کسی ملک سے تعلقات خراب ہوجائیں گے،پاکستانی شہریوں کو واپس لائیں۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ چین میں پھنسے پاکستانیوں سے متعلق فیصلہ کرنا وزارت خارجہ کی زمہ داری ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ وزارت خارجہ بہترین انداز میں مسئلہ حل کریں،عدالت چاہتی ہے کہ پاکستانیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔