چین: کرونا وائرس سے مزید 108 افراد ہلاک

287

بیجنگ: چین میں تیزی سے پھیلتا ہوا جان لیوا مرض کورونا وائرس سے مزید 108 افراد ہلاک۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں جان لیوا کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی کل تعداد 1018 ہوگئی۔

کورونا وائرس سے مزید 108 افراد ہلاک ہوجانے کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد1018 ہوگئی جبکہ 42 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوگئے۔

دوسری جانب یورپی یونین نے رکن ممالک کے وزارئے صحت کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔