نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری،بابر اعظم 5 ویں نمبر پر آگئے

273

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم 2 درجے ترقی پاکر پانچویں پوزیشن پر آگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بھارتی ٹیم سرفہرست جبکہ آسٹریلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے اور جنوبی افریقہ پانچویں،سری لنکا چھٹے نمبر پر براجمان ہے،قومی ٹیم کی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن ہے۔

بلے بازوں کی فہرست میں قومی بلے باز بابر اعظم کی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں دو درجے ترقی ہوگئی ہے اور وہ پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں،بیٹنگ رینکنگ  میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلی،اسٹیو اسمتھ دوسری،مارنس لبوشین تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ اسد شفیق ایک درجے ترقی پاکر18ویں،اظہر علی27ویں،شان مسعود32ویں اور حارث سہیل52ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ کے ٹاپ 10 بولرز میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں،پٹ کمنز پہلے، نیل ویگنر دوسرے، جیسن ہولڈرتیسرے،ربادا چوتھے،مچل سٹارک 5ویں نمبر پر موجود ہیں،پاکستان کے محمد عباس 14ویں، یاسر شاہ 23ویں اور شاہین شاہ آفریدی 32 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرکیٹیگری میں بھی پہلے دس کرکٹرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی موجود نہیں،آل راؤنڈرکیٹیگری میں جیسن ہولڈرپہلے،بن سٹوکس دوسرے،رویندرا جدیجہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔