شہری کو اسلحہ دکھا نے اور دھمکیاں دینے پر تحریک انصاف کے یوسی 44 کے وائس چیئرمین کو گرفتار کرلیا۔

224

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کیماڑی میں شہری کو اسلحے دکھا نے اور دھمکیاں دینے پر والے یوسی 44 کے وائس چیئرمین کو گرفتار کرلیاگیا ،
جیکسن تھانے میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے یوسی 44وائس چیئر مین عبداللہ جان اور نامعلوم ساتھیوں کے خلاف درج مقدمے کے مطابق

ملزمان نے6 فروری مچھلی کھانے کے لئے آنے والے شہری پر تشدد کیا اور اس کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں واقعہ 6 فروری کو پیش آیا تھا۔

جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جیکسن پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا ، پولیس تشدد کا نشانہ بنے والے شہری کو بھی تلاش کررہی ہے