الخدمت کے تحت گڈاپ کے مختلف علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد

382

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)الخدمت کے زیر اہتمام گڈاپ کے مختلف علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔کیمپس میں 400سے زائد افراد کا معائنہ کیا گیا اوران کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے،

کیمپس ابراہیم گوٹھ، پوٹھو گبول، علی داد گبول اور دریا خان کے مکینوں کو مفت طبّی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ماہر جنرل فزیشن ڈاکٹر محمد ثمین خان اوران کی ٹیم نے کیمپس میں آنے والے افراد کا معائنہ کیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے،

اس موقع پر ڈاکٹرز کی تجویز کردہ ادویہ فراہم کی گئیں،جبکہ مریضوں کو موسمی تبدیلی کے لحاظ سے ضروری مشورے بھی دیئے گئے۔الخدمت کے مقامی ذمہ دار ان اور اہل اعلاقہ نے کیمپس کے انعقاد کو سراہا اورآئندہ بھی ایسے کیمپس منعقد کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔