“کوشش ہے اتحاد آئندہ الیکشن تک برقرار رہے”

348

حکمران جماعت کی اتحادی (ق) لیگ مرکزی رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کوشش ہے اتحاد آئندہ الیکشن تک برقرار رہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع اور وزیراعظم کی جانب سے اتحادیوں سے رابطے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک کی سربراہی میں تحریک انصاف کے وفد نے (ق) لیگ کے پرویز الہٰی  سمیت رہنماؤں سے ملاقات کی۔

تحریک انصاف کے وفد میں گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر موجود تھے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سےبات کرتے ہوئے پرویز الہیٰ نے کہا کہ آج ملاقات میں مہنگائی سمیت ہر مسئلے پر بات ہوئی، حکومت کو درپیش چیلنجز پر بھی بات ہوئی  اور طے ہوا کہ جو بھی مسئلہ ہواس کا مل کر حل نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی سے افسران کے سوا  ہر مسئلہ پرکھل کر بات ہوئی ہماری کوشش ہے اتحاد الیکشن تک چلے ہر مسئلے پر مشارت کرکے آگے چلیں گے۔

پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں عمران خان کی نیت اور جدوجہد پر کوئی شک نہیں اور چاہتے ہیں اتحاد الیکشن تک رہے۔