سید علی گیلانی کا پاکستانیوں و کشمیریوں کے نام پیغام

893

سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہےکہ ہمارا مقصد پاکستان ہے اور ہمیشہ اس مقصد پر قائم رہیں گے۔

چیئرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان ہی ہمارا ہدف ہے، یہی ہمارا نعرہ ہے اور یہی ہمارا راستہ اور منزلِ مقصود بھی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی انتظامیہ نے کشمیر میں لاک ڈاؤن کر کے مقبوضہ وادی میں دہشت اور خوف کی فضاء قائم کر رکھی ہے اور 80 سال کے بزرگرہنماء  سید علی گیلانی سمیت سینئر حریت قیادت کو گھروں میں نظر بند یا گرفتار کر رکھا ہے۔

اپنے گھر میں نظر بند سید علی گیلانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیری اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے کیلئےجدو جہد کر رہے ہیں جو کہ پاکستان کی صورت میں اُن کے سامنے موجود ہے، کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ اپنا مستقبل بنانے کیلئے مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں۔

بزرگ رہنماء سید علی گیلانی نے پاکستان کو اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نعمت کو حاصل کرنے میں ہمیں اپنی پوری زندگی بھی جدوجہد کرنی پڑے تو ہم اس سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ پاکستان ہی ہمارا نعرہ، یہی ہمارا مقصد ہے اور یہی ہماری منزل ہے اور ہم اپنی منزل حاصل کر کے دم لیں گے۔