بھارت میں مہاتما گاندھی کا مجسمہ ٹکڑے ٹکڑے

664

بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں تاریخی مقام پر نصب مہاتماگاندھی کا مجسمہ نامعلوم افراد نے توڑ ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم افراد نے مہاتماگاندھی کی برسی کے 10 روز بعد مجسمہ گرادیا، زمین بوس ہونے کے بعد مجسمہ ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔

یہ مجسمہ  شہر ہزار ی باغ میں واقعہ تاریخی مقام دریائے کنرکے کنارے گاندھی گھاٹ پر نصب تھا، اس مقام پر گاندھی کے جسم کی راکھ بہائی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا اور مجسمہ توڑ ڈالا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جن کی تلاش کی جاری ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے، جلد ہی ملزمان کی شناخت ہوجائے گی۔