حکومت کا چیئر مین ایف بی آر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

241

وزیراعظم عمران خان نے چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا،جس میں مہنگائی کے خلاف حکمت عملی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےوزیراعظم نے کہا کہ مشیر خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے گورنر کو تبدیل نہیں کیا جارہا  ہے،مشیر خزانہ بہترین کام کر رہے ہیں،کوئی تبدیلی زیر غور نہیں تاہم وزیراعظم نے کہا کہ چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چیئر مین ایف بی آر کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی ہے اورمشیر خزانہ حفیظ شیخ کو اہم اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے اہم فیصلوں پر کام تیز کرنے کا کہہ دیا ہے۔