حساس اداروں اور سی ٹی ڈی پولیس کی کاروائی ریڈ بک میں شامل کالعدم سپا ہ محمد سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار،

431

کراچی( اسٹاف رپورٹر)کاونٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ اور وفاقی حساس ادارے کی موسمیات چورنگی پر کارروائی کالعدم سپاہ محمد سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتارکرکے قبضے سے دستی بم،سپاہ محمد کی فنڈ بک ودیگرسامان برآمد کرلیا،ملزم مفتی نظام الدین شامزئی ، مفتی جمیل سمیت غیر ملکی باشندے کے قتل سمیت دیگر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا،ملزم کا نام ریڈ بک میں بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی (ایس ٹی آئی جی )کے انچارج محمد سرور اعوان اور وفاقی حساس ادارے کے اہلکاروں نے موسمیات چورنگی مین یونیورسٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے مذہبی دہشت گردی میں ملوث ملزم سید سلیم حیدرزیدی عرف سلیم بھائی عرف رحمان عرف رجب ولد سید آغا زید ی کو گرفتارکرکے قبضے سے ایک دستی بم اور سپاہ محمد کی فنڈنگ بک ،رسیدیں اور نقدی برآمد کرلی،پولیس کے مطابق گرفتاردہشت گرد کا نام ریڈ بک کے صفحہ نمبر 122 میں شامل ہے ،ملزم نے پارہ چنار سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی ،ملزم بم بنانے کا بھی ماہر ہے،

ملزم نے انٹروگیشن کے دوارن انکشاف کیاکہ 1994 میں عزیز بھٹی کے علاقے میں سوئزر لینڈ کے باشندے کو قتل کیا،1995 میں صدیق اکبر مسجد پر دستی بم پھینکا،2001 میں پرانی سبزی منڈی پر مکینک بختیار کو قتل کیا،2004 میں جمشید کوارٹر کے علاقے میں مفتی نظام الدین شامزئی اور اسی برس مفتی جمیل کو قتل کیا،2004 میں نیو سبزی منڈی کے قریب جامعہ رشیدیہ کی ہائی ر?ف پر بلاسٹ کیا،2004 میں مسجدجامعہ بنوریہ سائٹ کے باہڑ موٹرسائیکل اور سائیکل میں بلاسٹ کیا،2011 میں مسجد جامعہ فاروقیہ کے استاتذہ کی گاڑی پر ڈرگ روڈ کے قریب فائرنگ میں ملوث رہا،2003میں گلستان جوہر میں جامعہ ستاریہ کے گراو¿نڈ میں فائرنگ کی،1995 میں صدیق اکبر مسجد پر دستی بم پھینکا اور 1993 میں لیاری میں جلوس پر دستی بم پھینکا۔

سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق اس کے علاوہ لاہور کے بلاسٹ میں مولانا ضیائ الرحمان فاروقی ہلاک ہوئے اور ملتان کنوینشن میں بلاسٹ میں بھی مدد کی،ملزم اب بھی کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا تھا کہ گرفتارہوگیا،سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے بارے میں متعلقہ تھانہ جات سے رجوع کیا جا رہا ہے انکشافات کی تائید وتصدیق کی جارہی ہے،جبکہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاریوں کیلئے ٹیم تشکیل دی جارہی ہے۔