سندھ میں محتسب اعلیٰ کی تعیناتی کا اختیار وزیر اعلیٰ کو دے دیا گیا

497

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں محتسب اعلیٰ کا اختیار گورنر سے لے کر وزیر اعلیٰ کو دے دیا گیا ہے،سندھ میں محتسب اعلیٰ کی تقرری کے اختیار سے بھی گورنر سندھ کو محروم کر دیا گیا ہے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے اختیارات کے ترمیمی بل کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد اب سندھ میں محتسب اعلیٰ کی تبدیلی کا اختیار وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس آ گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر سندھ نے ترمیمی بل پر 10 دن گزرنے کے باوجود جواب نہیں دیا اس لیے گورنر کے جواب نہ دینے پر بل کو منظور سمجھا جائے۔نوٹیفکیشن میں ترمیمی ایکٹ کو فوری جاری کرنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں،

اس سے قبل سندھ میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کی تعیناتی کا بھی مسئلہ رہا جس میں سندھ اور وفاق ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے تاہم وفاق نے سندھ حکومت کے زور پر آئی جی سندھ کو تبدیل تو کر دیا لیکن نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔