موجودہ مہنگائی سےمیں بھی پریشان ہوں، عارف علوی

359

اسلام آباد: پاکستان کے صدرعارف علوی کا کہنا ہے کہ موجودہ مہنگائی سےمیں بھی اتنا ہی پریشان ہوں جتناایک عام آدمی ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ ملک میں مجموعی طور پر مہنگائی ہے،مہنگائی کے خلاف حکومت کومافیا سے نمٹنے کے لیے ہمت کرنا ہوگی اور آٹا بحران کے ذمہ داروں کو فارغ کرناہوگا۔

صدرمملکت کا مزید کہنا تھا کہ چیزوں پر سبسڈی ختم کرنےسے مہنگائی ہوئی، 2 سال میں 22 لاکھ لوگوں کا بیروزگار ہونا تشویشناک ہے، کرپٹ عناصر لوگ ہرحکومت میں موجود ہوتے ہیں، یہ لوگ حکومت کے ذریعےمسائل پیدا کرتے ہیں جن کی وجہ سے عوام پریشان رہتی ہے۔