گیس میٹرز پر تالے لگا کر عوام کو لوٹنے والا گروپ متحرک

465

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں گیس میٹرز پر تالے لگا کر عوام کو لوٹنے والا گروپ متحرک ہوگیا۔ذرائع کے مطابق کراچی میں گیس میٹرز پر تالے لگا کر عوام کو لوٹا جانے لگا، گروپ رات کو گیس میٹر پر تالے لگا کر عوام سے پیسے وصول کرتا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ گروہ میٹر پر تالے لگا کر اپنے موبائل نمبر کی پرچی بھی پھینک جاتا ہے، ایزی پیسہ کے ذریعے شہریوں سے رقم ادا کرنے کو کہا جاتا ہے۔ترجمان سوئی سدرن گیس انتظامیہ کے مطابق ایس ایس جی سی کا عملہ رات کو تالے نہیں لگاتا، ایس ایس جی سی عملے کی جانب سے کارروائی سے پہلے صارف سے بل کی کاپی مانگی جاتی ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس انتظامیہ نے بتایاکہ کوئی شخص یا گروہ تالا کھولنے، گیس بحال کرنے کے لیے رقم مانگے تو ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔ترجمان کے مطابق صاف اپنی شکایت ہیلپ لائن 119 یا 03238213346 پر درج کرائیں، صارفین اپنی شکایات اس ای میل gas.theft.info@ssgc.com.pk پربھی درج کراسکتے ہیں