نوابشاہ ،اسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کا فوری نوٹس لیا جائے ،طارق جاوید آرائیں

138

نوابشاہ(سٹی رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی ضلع شہید بے نظیرآباد طاروق جاوید آرائیں اور نواب شاہ کے امیر فیصل ہمایوں نے کہا ہے کہ نواب شاہ تاکنب مہران ہائی وے پر آئے روز حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا رہتا ہے جس کی وجوہات میں وین اور کوچز کی تیزرفتاری اور ناتجربہ کار و غیر لائسنس ڈرائیورز اور مرکزی شاہراہوں پر قائم اسپتالوں میں سہولتوں کا فقدان ہے، جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے مطالبہ کیاکہ باندھی، دوڑ اور پکاچانگ کے اسپتالوں کو اپ گریڈ کرکے ان میں قابل ڈاکٹرز کا تقرر کیا جائے اور ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے آکسیجن، جان بچانے والی ادویات و ضروری آلات فراہم کیے جائیں اسکے علاوہ موٹر وے پولیس کی طرح مہران ہائی وے پر بھی ایماندار ٹریفک پولیس اہلکاروں کا تقرر کیا جائے جو کہ ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کرائیں ۔علاوہ ازیں باندھی شگر مل کو گنا فراہم کرنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کیلیے بھی قوانین وضح کیے جائیں جن کی وجہ سے بھی جانوں کا ضیاع ہوتا رہتا ہے۔