قونصل جنرل خالد مجید کی گورنرمکہ شہزادہ خالد بن فیصل سے ملاقات

243

جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد بن فیصل آل سعود سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستانی مشن اور مملکت میں پاکستانی کمیونٹی کو دی جانے والی تمام سہولیات پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ شہزادہ خالد بن فیصل نے قونصل جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات انتہائی خوشگوار ہیں اور یہ برادرانہ روابط خواص سے لے کر عوام تک پھیلے ہوئے ہیں۔
ملاقات کے بعد قونصل پریس ارشد منیر نے نمایندہ جسارت سید مسرت خلیل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی قونصل جنرل اور گورنر مکہ کے درمیان پاکستانی برادری سے متعلق اموراور آیندہ حج انتظامات بھی زیربحث آئے۔ قونصل جنرل نے گورنر مکہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ آخر میں خالد مجید نے شاہ فیصل سے منسوب فیصل مسجد اسلام آباد کی ایک پینٹنگ بھی گورنر مکہ کو پیش کی۔