نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر بولر بن گئے

313

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ بنگلا دیش کے خلاف لگاتارتین گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کرکےٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین بولر بن گئے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہےپہلے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پہلے بنگلہ دیش کے بیٹسمین نجم الحسن شنٹو اور پھربیٹنگ کیلئے آنے والے نائٹ واچ مین تیج الاسلام کو ایل بی ڈبلیو کیا۔

ہیٹ ٹرک بال پر بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز محمود اللہ کو سلپ میں کیچ آؤٹ کرا کر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جس کے ساتھ ہی نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں  ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر ترین بولر بن گئے۔

نسیم شاہ ہیٹ ٹرک کے وقت ان کی عمر 16 برس 359 دن ہے،اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں کم عمر ترین ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ بنگلا دیش کے الوک کپالی کے پاس تھا  جن کی عمر ہیٹ ٹرک کے وقت 19 برس اور 240 روز تھی۔