شہید افضل گورو کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

425

سری نگر: شہید افضل گورو کی برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کردی گئی۔

آزادی پسند کشمیری رہنما شہید محمد افضل گورو کی 7 ویں برسی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال جگہ جگہ بھارتی فوج تعینات کردی۔

بھارتی پولیس نے ہڑتال کی کال پر حریت رہنما یاسین ملک کے خلاف کیس درج کرلیا ہے، مظاہروں کو روکنے کے لیے بھارتی فورسز جگہ جگہ تعینات ہیں جبکہ بھارتی فورسز نے بڈگام اور بانڈی پورہ میں 5 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

مظفر آباد میں شہید کی برسی عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے جبکہ افضل شہید چوک میں بھارتی مخالف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 9 فروری 2013 کے بھارت نے تہاڑ جیل میں افضل گورو کو پھانسی دی تھی۔