آئین اور شریعت سے کوئی قانون بالا تر نہیں،فروغ نسیم

481
فیک نیوز دینے پر 5 سال کی سزا ہوگی، نیا آرڈیننس جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے سرعام سزائے موت سزا کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت قانون آئین اور شریعت کے خلاف کوئی قانون نہیں بنائے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سر عام پھانسی اسلامی تعلیمات اور آئین کے منافی ہے، 1994 میں سپریم کورٹ سرعام پھانسی کی سزا کو غیر آئینی قرار دے چکی ہے، سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ سرعام پھانسی آئین کیساتھ شریعت کی بھی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی سزاؤں کو ظلم و بربریت کہنے والے خود ظالم ہیں

فروغ نسیم نے کہا کہ وزارت قانون آئین اور شریعت کے خلاف کوئی قانون نہیں بنائے گی۔

 یاد رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے مجرموں کو سر عام پھانسی دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی گئی تھی۔ وفاقی وزرا فواد چودہری اور شیریں مزاری نے اس قرارداد کی مخالفت کی۔