گیس میٹر پر تالے لگاکرشہریوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم

628

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں گیس کے میٹر پر تالے لگا کر شہریوں سے رقم بٹورنے والا گروہ سرگرم ہوگیا، شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر سوئی سدرن حکام نے گروہ کے خلاف پولیس میں شکایات درج کرادیں،

کراچی کے شہری ہو جائیں ہوشیار، گیس میٹرز پر تالے لگا کر عوام سے ہزاروں روپے ہڑپنے والا گروپ متحرک ہوگیاہے،

میٹر پر تالے لگانے والا گروہ عموماً اپنی کارروائیاں رات کے وقت کرتا ہے اور اپنے موبائل فون نمبر کی پرچی بھی پھینک جا تا ہے جس پر درج نمبر پربذریعہ ایزی پیسہ رقم ادا کرنے کو کہا جاتا ہے،

سوئی سدرن حکام نے تھانے میں اس حوالے سے شکایات بھی درج کرا رکھی ہیں ایس ایس جی سی حکام نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے دھوکے بازوں کی باتوں میں ہرگز نہ آئیں اور واقع پیش آنے کی صورت میں سوئی سدرن کے دفتر پر شکایات درج کرائے، ایس ایس جی سی کی جانب سے ایسا کوئی آپریشن نہیں کیا جارہا ہے۔