پولیس کا کومبنگ آپریشن کے دروان شہریوںسے ہتک آمیز رویہ علاقہ مکینوں نے سول لائن تھانے کا گہراو کر لیا ۔

209

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہجرت کالونی میں ایس ایس یو کے نقاب پوش اہلکاروں کا گشت گلیوں اور سڑک کے کنارے کھڑے مکینوں سے بدتمیزی ایک شہری کو اٹھا کر لے جانے کیخلاف علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے سول لائن تھانے کا گھیراﺅ کرلیا۔نعرے بازی لاپتہ نوجوان کی بازیابی کا مطالبہ نوجوان کے اغوا کی تحریری درخواست سول لائن تھانہ میں جمع کرادی گئی۔

اطلاع کے مطابق سول لائن کے علاقے ہجرت کالونی سیکٹرD/2 میں ایس ایس یو کے نقاب پوش اہلکاروں نے فلمی اسٹائل سے نعمان نامی نوجوان کو موبائل میں ڈال کر لے گئے جس پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد سول لائن تھانے پہنچ گئی اطلاع ملنے پر پیپلز پارٹی کے ذمہ دوران بھی تھانہ پہنچ گئے

جبکہ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایس ایس یو کے نقاب پوش اہلکار جو پولیس موبائل میں سوار نشے کی حالت میں آکر لوگوں کو تنگ کرنے کے ساتھ ساتھ تشدد کا نشانہ بناتے ہیں تاہم محمد طارق ولد مولوی محمد حسین کی جانب سے رات گئے ایس ایس یو / ایس ایس پی مرتضی تبسم اور ان کے گارڈز کیخلاف نعمان کے اغوا کی تحریری طور پر درخواست جمع کرادی گئی جبکہ پولیس کی جانب سے مکمل کارروائی کی یقین دہانی کرانے پر مشتعل علاقہ مکین پر امن طو رپر چلے گئے۔