پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری 25مشتبہ افراد گرفتار

478

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے رات گئے لائنز ایریا، شہاب الدین مارکیٹ، پریڈی اسٹریٹ، کمپریسر مارکیٹ اور بریگیڈ تھانے کے اطراف میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق لائنز ایریا کے مختلف علاقوں میں رات گئے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران النسائ فورس کی اہلکار بھی شامل تھیں، مخصوص مقامات کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے آپریشن میں مشکوک افراد اور مشکوک گھروں کی تلاشی لی گئی،

مشتبہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا موقع پر ہی ریکارڈ چیک کیا گیا، آپریشن میں بائیومیٹرک مشین اور شناختی کارڈ کے ذریعہ مشکوک افراد کو چیک کیا،آپریشن جرائم پیشہ عناصر کی روک تھام کے لئے کیا گیا ہے،شہر کے مختلف مقام سے آپریشن کے دوران 25 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، حراست میں لئے گئے افراد کی شناختی پریڈ کرائی گئی جبکہ کرمنل ریکارڈ کے حامل افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔