پی آئی سی: وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے کی ضمانت منسوخی کے خلاف درخوست دائر

489

لاہور:پی آئی سی حملہ کیس میں وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے کی ضمانت منسوخی کے خلاف درخوست دائر۔

پنجاب حکومت نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پی آئی سی حملہ کیس میں وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت 8 افراد کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت منسوخی کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی آئی سی حملہ کیس میں حسان نیازی سمیت 8 ملزمان نے پی آئی سی پر حملہ کیا،سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور ان پر حملہ کیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان کی جانب سے پی آئی سی پر حملہ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے وڈیو ثبوت موجود ہیں لہذا وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے سمیت تمام 8 افراد کی ضمانتیں منسوخ کی جائیں۔

یاد رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں مبینہ طور پر وکلا نے ہنگامہ آرائی کر کے ہسپتال کے اندر اور باہر توڑ پھوڑ کی تھی جس کے باعث طبی امداد نہ ملنے سے 3 مریض جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے،ہنگامہ آرائی کرنے والے وکلا میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی بھی موجود تھے۔