پی آئی اے پلانیٹیریم میں بنے شادی ہال کو گرانے کا عمل جاری

684

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کے احکامات پر پی آئی اے نے عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ پی آئی اے پلانیٹیریم میں بنے شادی ہال کو گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر پی آئی اے پلانیٹیریم میں بنے شادی ہال کو گرایا جا رہا ہے۔ شادی ہال کو پہلے ہی توڑ دیا گیا تھا جبکہ اس کی دیوار سمیت دیگر اسٹرکچر موجود تھا،

پی آئی اے کے مطابق شادی ہال کے اسٹرکچر کو گرا کر رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی،

ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ پلاٹ پی آئی اے کو رفاعی مقاصد کے لیے ملا تھا جس پر تین سال قبل شادی ہال بنایا گیا تھا۔