پاک فضائیہ کے سربراہ کی سری لنکن وزیر دفاع اور نیول چیف سے ملاقاتیں

374

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 08فروری،2020: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سری لنکن وزیر مملکت برائے دفاع چمل راجاپاکسا سے ملاقات کی۔ ائیر چیف نے سری لنکا کو دفاع سے متعلقہ شعبوں میں ہر ممکن مدد اور تعاون کی پیش کش کی۔ دونوں معزز شخصیات نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

بعد ازاں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سری لنکن نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ائیر چیف نے کمانڈرسری لنکن نیوی وائس ایڈمرل پیال ڈی سلوا سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ قبل ازیں سری لنکن نیول ہید کوارٹرز پہنچنے پرسری لنکن نیوی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔