‏ نہرو نے وزیراعظم بننے کیلئے ہندوستان تقسیم کیا، مودی

504

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ہی بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کو ہندوستان تقسیم کرنے کا ذمہ دار ٹھہرادیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی پارلیمنٹ ‘لوک سبھا’سے صدر کی حثیت سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 1950ء میں لیاقت-نہروپیکٹ پر دستخط ہوئے تو اس میں لکھا گیا کہ بھارت میں اقلیتوں سے امتیازی سلوک نہیں ہوگا۔اس وقت نہرو نے معاہدے میں صرف اقلیتوں کے تحفظ کی بات کیوں کی؟۔

نریندر مودی نے کانگریس پرسکھ کْش فسادات کاالزام بھی لگایا اور کہا کہ کانگریس نے ان فسادات میں ملوث رہنماکمل ناتھ کومدھیہ پردیش کاوزیراعلیٰ بنادیاہے۔لوک سبھا کی کارروائی متنازع قانون پر پھرہنگامہ آرائی کی نذر ہوگئی۔

دوسری جانب راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے راجیہ سبھا میں کہا کہ ذات پات پر مبنی مردم شماری کیلئے  نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) پرعمل درآمد ضروری ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی میں ہفتہ کو اسمبلی انتخابات کے پیش نظر شاہین باغ دھرنے کے خلاف اپیلوں پر سماعت پیر تک کے لئے ملتوی کردی۔

دہلی انتخابات کے ساتھ ساتھ شاہین باغ میں خواتین کا احتجاجی دھرنا تقریبا 2 مہینے بھی جاری ہے۔بھارت کی دیگر ریاستوں اور شہروں میں بھی متنازع قوانین کے خلاف دھرنے، مظاہرے اور ریلیاں جاری ہیں۔