کراچی پولیس ون فائیو چوری کی واردات کے6گھنٹے بعد بھی موقع پر نہ پہنچ سکی،

454

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بلند دعوے ناکام ، ون فائیو کا نظام درہم برہم،پولیس کی ون فائیو کا سست رسپانس، متعلقہ تھانے کی موبائل چوری کی واردات کے 6 گھنٹے بعد بھی نہیں پہنچ سکی۔

تفصیلات کے مطابق شہری کی ون فائیو کی کال ریکارڈمنظر عام پر آگئی، شہری اور پولیس کی ون فائیو کی ٹیم کا آپس میں فون پر تکرار،ون فائیو کی ٹیم نے موبائل بھیجنے کے بجائے متاثرہ شہری کو سہراب گوٹھ تھانے جانے کا مشورہ دے دیا،

ون فائیو ریکارڈنگ کے مطابق متعدد مرتبہ شکایت کروانے کے باوجود پولیس تاحال نہیں پہنچ سکی، سہراب گوٹھ کے علاقے کوئٹہ ٹاو¿ن سے شہری کی گاڑی سے ٹیپ اور 2 لاکھ نقدی چوری ہوئی تھی۔