کراچی میں ایک ہی دن آوارہ کتوں نے 47 افردکو کاٹ لیا ۔

1328

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعیات میں ایک پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،کراچی میں ایک ہی دن میں کتوں کے کاٹنے کے 47 کیسز رپورٹ ہوگئے، کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں،

جناح اسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے 11 زخمیوں کو لایا گیا، انڈس اسپتال میں لائے گئے 25 زخمی آوارہ کتوں کا نشانہ بنے،لیاری جنرل اسپتال میں ایک بچے سمیت 7 افراد لائے گئے، عباسی اسپتال میں کتوں کے کاٹنے سے ایک بچے سمیت 4 افراد کو لایا گیا،سرجانی ٹاو ن میں 6 سالہ بچی بھی کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوئی۔ بچی کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز سرجانی ٹاﺅن کی حدود سے 6سالہ بچی مبشرہ دختر عبدالرحمان کو شید زخمی حالت میں علاج کے لئے پہلے عباسی شہید اور

بعد ازاں این آئی سی ایچ اسپتال لایا گیا۔زخمی بچی پر آوارہ کتوں نے حملہ کر کے اسے بھنبھوڑ کر رکھ دیا تھا۔کتوں کے حملے کے باعث بچی کے جسم کے علاوہ چہرہ بھی شدید متاثر ہوا۔بچی کے والد کے مطابق بچی کے چہرے پر زخموں میں سوجن بڑہ رہی ہے۔والد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ بچی کا بہتر علاج کرانے میں مدد کی جائے اور آوارہ کتوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔