گلشن معمار میں لڑائی جھگڑے میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق 4 افراد زخمی

1558

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر اور گلشن معمار میں لڑائی جھگڑے میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق 3 افراد زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے حسین ہرازہ گوٹھ بس اسٹاپ پر گاڑی کھڑے کرنے پر لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے ، واقعے کی طلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ایمبولنس کے زریعے دارالصحت اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر دوران علاج ایک شخص نے دم توڑ دیا ،

پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ ہارون ولد ایوب زخمیوں میں 38 سالہ عبدالحفیظ ولد سکندر، 30 سالہ رزاق ولد ہارون ، 28 سالہ یاسر ولد جمال اور 35 عبدالحفیظ ولد ہارون کے ناموں سے ہوئی ، پولیس نے بتایا ہے کہ بس اسٹاپ پر گاڑی کھڑی کرنے پر ڈرائیورز اور کلینئرز میں لڑائی ہوئی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے تاہم پولیس واقعہ کے حوالے سے مذید تفتیش کررہی ہے ،

گلشن معمار کے علاقے خادم سولنگی گوٹھ میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، جسے ایمبولنس کے زریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ، پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کی شناخت 30 سالہ فرید ولد منظور احمد کے نام سے ہوئی ہے ، واقع لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا مقتول محنت کش اور اندرون سندھ کے علاقے ٹنڈو آدم کا رہائشی تھا ،تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتول کی لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا جبکہ مقتول کی لاش کو ورثاءآبائی گاو¿ں لے گئے ،پولیس ملوث ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار رہی ہے۔