روسی وزیر خارجہ کی وینزویلن صدر اور ہم منصب سے ملاقات

216
کراکس: وینزویلا کے وزیر خارجہ جورج اریزا روسی ہم منصب سرگئی لاروف کا استقبال کررہے ہیں

کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف جنوب امریکی ملک وینزویلا پہنچ گئے، جہاں انہوں نے صدر نکولاس مادورو اور ہم منصب جارج اریزاسے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق جمعرات کے روز امریکا نے وینزویلا سے تعلق رکھنے والے ممالک کو سخت پابندیوں کی دھمکی دی تھی، جس کے فوراً بعد ماسکو حکومت نے اپنے وزیر خارجہ کو کراکس بھیج کر واشنگٹن کے ارادوں کو مسترد کردیا۔