امریکا: ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کا انتخاب‘ پیٹ بٹی جج کی کامیابی کا امکان

293
ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوارپیٹ بٹی جج جلسے سے خطاب کررہے ہیں (فائل فوٹ

دیموین (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست آئیووا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب صدارتی انتخابات میں نامزدگی کے لیے ہونے رائے شماری میں پیٹ بٹی جج کی کامیابی کے امکانات بڑھنے لگے۔ آئیوا کی ڈیموکریٹک پارٹی نے جمعرات کی شب آئیووا:)
اعلان کیا کہ ووٹوں کی گنتی کے بعد ساؤتھ بینڈ کے سابق میئر پیٹ بٹی جج پہلے نمبر پر ہیں۔ نتائج کے مطابق بٹی جج 26.2 فیصد ووٹوں کے ساتھ 26.1 فیصد ووٹ حاصل کرنے والے سینیٹر برنی سینڈرز پر معمولی سبقت رکھتے ہیں۔