آسٹریلیا میں موسلادھار بارش سے جنگلات کی آگ میں کمی

314
آسٹریلیا: موسلادھار بارش کے باعث مختلف مقامات پر سیلاب کی صورت حال ہے

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے مشرقی علاقوں میں موسلا دھار بارش نے جنگلاتی آگ کی شدت کو کم کر دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق بارش کے بعد کئی علاقوں کے خشک ندی نالوں میں اچانک سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ نیو ساؤتھ ویلز کے کئی علاقوں میں آگ بجھ گئی، تاہم 42 مقامات پر آگ بدستور لگی ہوئی ہے اور ان میں 17مقامات پر وہ قابو سے باہر ہے۔ ریاست وکٹوریا کے بعض آگ کی شدت برقرار ہے،جب کہ ریاست کوئنز لینڈ میں بارش کے بعد سیلاب آنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔