سارک ممالک میں بہترین تعلقات کے لیے کوشاں ہیں، وزیر خارجہ

238
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وزیر داخلہ اعجاز شاہ ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے گورنر سندھ عمران اسماعیل، مالدیپ کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر وائس ایڈمرل ریٹائرڈ اطہر مختار اور مراکش کے نائب وزیرخارجہ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ شاہ محمود قریشی سے اسلام آباد میں گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرخارجہ سے مالدیپ کے لیے نامزد نئے سفیروائس ایڈمرل (ر)اطہر مختار نے بھی ملاقات کی۔ شاہ محمودقریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سارک ممالک میں بہترین تعلقات کے لیے کوشاں ہے۔ وزیرخارجہ سے مراکش کے نائب وزیر خارجہ عبدالقادر الانصاری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان میں مراکش کے سفیر محمد کرمون بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان مراکش اور دیگر افریقی ممالک سے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔