ڈائریکٹر جنرل این ایل سی کا پاکستان اسٹیل کا دورہ

224

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد عاصم اقبال نے گزشتہ روز پاکستا ن اسٹیل مل کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل این ایل سی نے پورٹ قاسم پر واقع ا سٹیل مل کی جیٹی کا بھی معائنہ کیا اور جیٹی کے آپریشنز سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔