کومبنگ آپریشن کے دوران منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

595

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیروز آباد پولیس نے گزشتہ رات کومبنگ آپریشن کے دوران منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا دو کلوگرام سے زائد چرس اور دو بغیر لائسنس اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ ماڈل پولیس اسٹیشن فیروز آباد کے علاقے میں ایس ایس پی ایسٹ تنویر عالم اوڈھو اور ایس پی جمشید ڈویڑن زبیر نظیر کے احکامات پر کومبنگ آپریشن کیا گیا جس پر دوران آپریشن دو ملزمان جن میں ملزم نزاکت علی عرف ٹی ٹی ولد حیدر زمان کو گرفتار کیا ملزم کے قبضے سے ایک کلو 30 گرام چرس اور ایک بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول برآمد کرلی ہے

ایس ایچ او فیروز آباد اورنگزیب خٹک کے مطابق گرفتار ملزم نزاکت علی عرف ٹی ٹی عادی جرائم پیشہ ہے اور ماضی میں پولیس مقابلہ چوری ڈکیتی منشیات فروشی ناجائز اسلحہ اور زنا جیسے سنگین نوعیت کے تقریباً 30 مقدمات درج تھے جبکہ دوسرا ملزم فرزند علی ولد انعام علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو 20 گرام چرس اور ایک بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول بمعہ گولیاں برآمد کرلی ہے گرفتار ملزم ماضی میں منشیات فروشی ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار ہوچکا ہے

فیروز آباد پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 46/2020 بجرم دفعہ 6/9C اینٹی نارکوٹکس ایکٹ اور 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ قائم کردیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 46/2020 بجرم دفعہ 6/9C اور ایف آئی آر نمبر 48/2020 بجرم دفعہ 23(1)A کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے