سندھ حکومت کا واٹر ٹورزم واسپورٹس آپریٹرز کو ریگیولرائیز کرنے کا فیصلہ

313

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں سندھ کوسٹل لیئر ٹوئرزم اینڈ واٹر اسپورٹس اتھارٹی کا ڈرافٹ پیش کیا گیا ہے،

سندھ سیکرٹریٹ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں سی ویو، منوڑا آئی لینڈ،ہاکس بے، چرنا آئی لینڈ، دریائے سندھ اور کینجھر جھیل سمیت 20مقامات پر واٹر اسپورٹس کے مواقع اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے اس شعبہ سے وابستہ افراد کو قانونی تحفظ دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے،

انہوں نے مزید کہا کہ ٹور آپریٹرز کو پابند بنایا جائے گا کہ وہ انسانی تحفظ اور ماحول دوست اقدامات کو یقینی بنائیں، چیف سیکریٹری نے کہا کہ تمام تر سرگرمیوں کے دوران کشتیوں میں VMS آلے ڈوائیسس کا استعمال ضروری ہوگا، VMS کے استعمال سے کسی بھی ممکنہ حادثے کی صورت میں ریسکیو اقدامات میں آسانی ہوگی،

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ڈرافٹ منظوری کے لئے سندھ کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا اس موقع پر سیکرٹری اسپورٹس نے کہا کہ سندھ میں دیگر کھیلوں کو فروغ دلانے کے ساتھ ساتھ اب واٹر ڈائیونگ، اسکیوبا، ڈائیو بوٹ، جیٹ اسکی، سمیت واٹر اسپورٹس کے لئے مواقع فراہم کیے جائیں گے،

جس سے نہ صرف مقامی بلکہ دیگر ملکوں کے سیاحوں کے لیے بھی صحت مند ماحول بنانے میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں سیکرٹری اسپورٹس، سیکرٹری ثقافت سمیت واٹر ڈائیو ماسٹرز نے شرکت کی۔