تحریک انصاف کے 2 وزراء نےسرعام پھانسی سے متعلق قرارداد کی مخالفت کردی

609

اسلام آباد: تحریک انصاف کے  دو  وزراء نے سرعام پھانسی سےمتعلق قرارداد کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم میں سے بہت سے  وزرا نے اسکی مخالفت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربرائے انسانیت شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ بچوں سے زیادتی اورقتل کے مجرموں کوسرعام پھانسی سے متعلق پاس ہونے والی قرارداد پارٹی کی حدود سے باہر تھی جبکہ اس قرارداد کوحکومتی سرپرستی حاصل نہیں تھی۔یہ ایک انفرادی عمل تھا، ہم میں سے بہت سے  وزرا نے اسکی مخالفت کی ہے۔

مزید پڑھئیے:بچوں سے زیادتی کے بعد قتل کے جرم میں سرعام پھانسی کی قرارداد منظور

 وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےبھی  اپنی جماعت کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کی بھر پور  مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے قوانین تشدد پسندانہ معاشروں میں بنتے ہیں جبکہ آپ بربریت سے انتہا پسندانہ سوچ کے خلاف نہیں لڑسکتے۔