راولپنڈی ٹیسٹ: مہمان ٹیم 233 رنز بنا کر آؤٹ

369

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز بنگلہ دیش کی ٹیم 233 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز پر مشتمل پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نےٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت ہوا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی  اور پہلے 2 اوورز میں ہی اپنے دونوں اوپنرز سے محروم ہوگئی،تمیم اقبال 3 اور ڈیبیو کرنے والے سیف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے،جس کے بعد کپتان مومن الحق اور نجم الحسین کے درمیان 59 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی،اس موقع پر  کپتان مومن الحق 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دوسرے اور تیسرےسیشن میں بھی بنگلہ دیش کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور82.5اوورز میں  پوری ٹیم 233 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

بنگلادیش کی جانب سےمحمد متھن 63، نجم الحسن 44 اور لٹن داس 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، محمد عباس اور حارث سہیل نے دو دو جبکہ نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔