امریکا کے تعاون سے پاکستان ایئرپورٹ سکیورٹی فروس کو فنی تربیت فراہم کی گئی ،

355

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کے قانون لاگو کرنے والے اداروں کو مضبوط بنانے کے عزم کے تحت امریکی حکومت نے ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (ASF) کے افسران کیلئے فنی تربیت کا انعقاد کیا جس کی اختتامی تقریب میں امریکی قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین اور ASF کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل برگیڈیئر زبیر احمد نے شرکت کی۔ اس سلسلے میں جہازوں کے ماہرین نے خصوصی طور پر ASF اکیڈمی کراچی میں سیکیورٹی کئمیرا آپریشنز اور ہوائی جہاز میں مشکوک اشیا کا سراغ لگانے جیسی موضوعات پر تربیت دی۔

قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین نے تربیت مکمل کرنے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، “امریکی حکومت کو فخر ہے کہ اس جیسی تربیتوں کے ذریعے ASF افسران کی پاکستان کے ہوائی اڈے محفوظ بنانے کی کوششوں میں مدد فراہم کررہی ہے۔ ہوائی سفر کرنے والے مسافران اور ان کے سامان کی حفاظت کرنے میں ASF صف اول کی طاقت ہوتی ہے جو کہ منشیات کی اسمگلنگ کو روکنےسمیت پاکستانی ہوائی اڈوں کے ذریعے ہونے والے سفر اور کاروباری سرگرمی میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا بین الاقوامی بیورو برائے منشیات و نفاذ قانون (INL) نے 2017 سے لیکر تقریباً 72,200,000 روپے کہ امداد کے ذریعے ASF کو اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مدد فراہم کررہا ہے تاکہ پاکستانی ہوائے اڈے بین الاقوامی حفاظتی معیار کے مطابق کام کریں اور پروازوں کو دہشتگری اور دوسرے خطرات سے بچایا جاسکے۔ INL، ASF کی ادارتی قوت بڑھانے میں مدد کرتا ہے تاکہ مسافر، سندن سامان اور کارگو کی چھان بین بہتر انداز میں کی جاسکے اور منشیات و دیگر غیرقانونی اشیا پکڑی جاسکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ قانونی طور پر ہونے والے سفر اور تجارت میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا بین الاقوامی بیورو برائے منشیات و نفاذ قانون (INL) 90 سے زائد ممالک میں کام کررہا ہے اور بدعنوانی اور دیگر جرائم پر ضابطہ لانے، منشیات سے جڑے جرائم کو روکنے، پولیس کے اداروں کو بہتر بنانے، قانون اور انصاف کے ایسے نظام کو وضع کرنے میں مدد کررہا ہے جو کہ انصاف اور جوابدہی پر مبنی ہو۔