آن لائن ٹیکسی سروس کے بڑھتے کرایوں سے عوام پریشان

340

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر میں چلنے والی آن لائن ٹیکسی سروس کے بڑھتے کرایوں نے عوام کا بجٹ آؤٹ کر دیاہے۔ایک سروے کے دوران ملک کے تین بڑے شہروں اسلام آباد، لاہور،کراچی سمیت ملتان سے بھی ملازمین سے ڈیٹا جمع کیا تو کرایوں میں 28 سے 67 فیصد تک اضافہ دیکھنے کو ملا ہے،

بڑھتے کرایوں پر بات کرنے کیلیے آن لائن ٹیکسی سروس کی ترجمان مدیحہ جاوید نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرائے بڑھنے کی وجہ بنا کیونکہ کیپٹنز کو اپنے اخراجات بھی نکالنے ہوتے ہیں اور سروس کو چلانے کیلیے ہمیں منافع کو بھی دھیان میں رکھنا ہوتا ہے،

آن لائن ٹیکسیاں چلانے والے پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں اور مہنگائی میں اضافے کو کرایے بڑھانے کا جواز بنا رہے ہیں لیکن انہی قیمتوں اور اسی مہنگائی کے ساتھ پاکستان بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں تو صرف ساڑھے 10 فیصد اضافہ ہواہے۔