موٹر وے پولیس نے مشکوک کار سے لاکھو ں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی ،

382

کراچی(اسٹاف رپورٹر) موٹروے پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان موٹروے پولیس انسپکٹر ثاقب وحید کے مطابق موٹروے پویس نے شیخوپورہ روڈ پر معمول کی پیٹرولنگ کے دوران موٹر وے سٹرک کے قریب کافی فاصلے پر ایک وٹس کار نمبر LEC.11.6892کو کھڑے دیکھا۔مدد فراہم کرنے کی غرض سے جب موٹروے پولیس افسران جب گاڑی کی جانب جانے لگے تو گاڑی میں سوار چار افراد گاڑی سے نکل کر بھاگتے دیکھائی دیے،

جس پر افسران نے ان کا پیچھا کرنے کی کوشش کی تاہم ملزمان قریبی آبادی میں فرار ہوگئے۔بعدا زاں مشکوک گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے56کلو 400 گرام چرس اور 4 کلو 800 گرام افیون برآمد ہوئیں جو کہ موٹروے پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لوکل پولیس تھانہ فیکٹری ایریا ضلع شیخوپورہ کے حوالے کردی۔