کراچی میں امن وامان کی مجموعی صورتحال میں بہتری اور مختلف نوعیت کے جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے، آئی جی سندھ

342

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ اوراسکے تمام مرکزی شہروں بالخصوص کراچی میں امن وامان کی مجموعی صورتحال میں بہتری اور مختلف نوعیت کے جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے ۔جمعہ کو جاری اعلامیہ میں آئی جی سندھ نے کہا کہ نمبیو(NUMBEO) کرائم انڈیکس کے مطابق سال2014میں جرائم کے لحاظ سے دنیا کے 374 شہروں میں کراچی چھٹے (06) نمبر پر تھا۔سال2018میں71 ویں جبکہ سال2019ئ کے آغاز میں61ویں اور وسط تا اختتام71ویں نمبر پر تھا۔

انہوںنے کہا کہ بہترین اورم¶ثر پولیسنگ اور جرائم کےخلاف آہنی اقدامات کی بدولت جنوری2020ئ میں کراچی88ویں نمبر پر آگیا۔بین الاقوامی کرائم انڈیکس کے لحاظ سے فروری کے آغاز سے ہی کراچی 94 ویں نمبر پر آگیا ہے ۔قیام امن،عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ضمن میں انتہائی ٹھوس اور مربوط ایکشن کے مثبت اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔

ڈاکٹر کلیم امام نے کہا کہ صوبائی سطح پر مختلف نوعیت کے جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے جس میں قتل،ٹارگٹ کلنگ، اغواءبرائے تاوان،ڈکیتی رابری بمعہ قتل/زخمی، بھتہ وصولی،ڈکیتی/رابری وغیرہ قابل ذکر ہیں۔منشیات،گٹکا،ماوامافیا سمیت جوئے ،سٹے اور سماجی برائیوں کے دیگر اڈوں کےخلاف پولیس حکمت عملی اورایکشن کو ہر سطح پر کامیاب اور نتیجہ خیز بنایا جارہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت تجاوزات کےخلاف ایکشن کو صوبائی سطح پر انتہائی ٹھوس اور مربوط بنایا گیا۔سندھ بھرمیں تجاوزات کی زدمیں آنیوالی پولیس چوکیوں کو بھی ختم کیاگیا۔