کرونا وائرس سے خبردار کرنے والے ڈاکٹر کی موت پر ووہان سوگ میں ڈوب گیا

553

نوول کروناوائرس سے عوام کو خبردار کرنے والا ڈاکٹر لی وین لیانگ نمونیا کے باعث دم توڑ گیا، ڈاکٹر کی موت پر ووہان شہر سوگ میں ڈوب گیا ۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وین لیانگ کا شمار ان آٹھ اولین افراد میں ہوتاتھا جنہوں نے نوول کروناوائرس سے عوام کو خبردار کیا تھا، قومی ہیرو کی حیثیت سے شناخت پانے والے ڈاکٹر کو  ووہان پولیس نے افواہیں پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

ڈاکٹر سے سب سے پہلے اپنے ہم کلاس افراد کو پرائیویٹ چیٹ میں  کروناوائرس پھیلنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا ان کا پہلی بار مہلک وبا کرونا وائرس سے سامنا اس وقت ہوا جب وہ گلوکما مریض  کا علاج کر رہے تھے اور اس وقت انہیں معلوم ہوا کہ وہ کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

ان کی موت کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے نو بجے سامنے آئی تھی، ڈاکٹر وین لیانگ کے دوستوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ہردلعزیز دوست اور ڈاکٹر انتہائی نگہداشت یونٹ میں زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔