یمن القاعدہ کے سربراہ امریکی حملے میں ہلاک، ٹرمپ نے تصدیق کردی

357

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فورسز کی کارروائی میں یمن القاعدہ کے اہم رہنما کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

چند روز قبل نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مخبر کی اطلاع پر سی آئی اے نے قاسم الریمی کی ریکی کرنا شروع کی اور کئی ماہ کی جاسوسی کے بعد ان پر فضائی حملہ کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فضائی حملے میں یمن القاعدہ کے سربراہ قاسم الریمی ہلاک ہوچکے ہیں تاہم پینٹاگون نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ امریکا نے قاسم الریمی کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر مقرر کی تھی۔

نیوریاک ٹائمز کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے القاعدہ کے رہنما قاسم الریمی کے قتل کی تصدیق کردی ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الریمی کی ہلاکت القاعدہ تحریک کو عالمی سطح اور جزیرہ نما عرب میں مزید کمزور کردے گی۔قاسم الریمی 2015 سے القاعدہ جزیرہ نماعرب کی سربراہی کررہے تھے۔